اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لیے سپیشل سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو تحقیقات میں نیب افسران کی معاونت کرے گا۔
سپیشل سیل میں تجربہ کار تفتیشی افسران، بینکرز، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور ٹیکس افسران شامل ہونگے، نیب کا سپیشل سیل معاونت کے لئے ایس ای سی پی، ایف بی آر سے رہنمائی لینے کا مجاز ہوگا۔
خصوصی سیل کو سٹیٹ بنک پاکستان اور متعلقہ اداروں سے قانون کے مطابق رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔