اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بین الپارلیمانی یونین کی صدر Gabriela Cuevas Barron نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور یہاں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاکستان کا دورہ مکمل کرنے پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ عظیم ثقافت اور میزبانی کی خوشگوار یاد یں لیکر واپس لوٹ رہی ہیں۔
بین الپارلیمانی یونین کی صدرنے کہاکہ پاکستان بین الپارلیمانی یونین کا ایک فعال رکن ہے انہوں نے امیدظاہر کی کہ پاکستان بین الپارلیمانی یونین کے پلیٹ فارم پراپنا موثر کردارادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان حیران کن جغرافیائی محل وقوع، وسیع قدرتی وسائل ، تخلیقی جدت اور کپڑے کی مصنوعات کے ہنرمند لوگوں سے بھرا ہوا ہے ۔