لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینرا نے وزیراعظم عمران خان کی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اتوار سے ہماری تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع ہورہی ہے، ہر شہری اس میں حصہ لے۔
I want everyone to join me tomorrow, 9 Aug, in planting trees all over Pak. Have asked my MPs, ministers, Chief Ministers and Tiger Force to participate in the biggest tree planting campaign in our history. The target is 35 lakh trees in a day though we will try to exceed it.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 8, 2020
ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی، وزراء، وزرائے اعلیٰ اور ٹائیگر فورس سے اس مہم میں بھرپور طریقہ سے حصہ لینے کیلئے کہا ہے۔ ایک روز میں 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے، تاہم ہم کوشش کریں گے کہ اس سے بھی زیادہ پودے لگائے جائیں۔
وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں کل شجر کاری کی زبردست مہم کا حصہ بنوں گی۔
I will be joining the great initiative tomorrow and planting trees. It is not only good for the environment but it also is good for the individual as well. @EUPakistan @ImranKhanPTI #ClimateChange https://t.co/ScfnbvPqu3
— Androulla Kaminara (@AKaminara) August 8, 2020
انہوں نے مزید لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی شجر کاری مہم کا منصوبہ ماحول ہی نہیں بلکہ انفرادی طور پر بہتر ثابت ہو گا۔