سوات: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام کی مالم جبہ میں واقع رہائش گاہ میں آگ لگ گئی، مہمانوں کو باحفاظت نکال لیا گیا۔
سوات کے علاقے مالم جبہ میں ن لیگ کے صوبائی صدر انجنئیر امیر مقام کی رہائش گاہ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔
بنگلے میں سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی اپنے مہمانوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھے تاہم آگ لگتے ہی سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی اور دیگر مہمانوں کو باحفاظت نکال لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آگ بجھانے والا عملہ 3 گھنٹے کے بعد بھی نہیں پہچ سکا تاہم گھر کا بیشتر حصہ جل گیا ہے۔