حکومت کی بہتر حکمت عملی: اموات میں نمایاں کمی، کورونا سے 6 افراد جاں بحق

حکومت کی بہتر حکمت عملی: اموات میں نمایاں کمی، کورونا سے 6 افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 213 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 96 ہزار 769، سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 348، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 44، بلوچستان میں 12 ہزار 869، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 896، اسلام آباد میں 15 ہزار 625 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 298 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 26 لاکھ 21 ہزار 146 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 17 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 682 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 604 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 294 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 198، سندھ میں 2 ہزار 401، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 250، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 62 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔