کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کیلئے سندھ حکومت کا پیپلزکراچی پروگرام سامنے آگیا۔
شذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے پیپلز کراچی پروگرام میں پانی کے پانچ بڑے منصوبے شامل ہیں۔ سندھ حکومت نے کراچی کے روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے بھی منصوبہ بندی تیار کرلی، سیوریج مسائل کے حل کیلئے 8 بڑے منصوبے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کریں گے۔ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی تیاری اور ترقیاتی منصوبوں پر 802 ارب خرچ ہوں گے، 300 ارب روپے کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ بھی ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہوگا۔ سرکلر ریلوے کے لیے 250 ارب روپے چینی حکومت فراہم کرے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے منصوبوں پر 447 ارب 45 کروڑ خرچ ہوں گے، پلان کے تحت ماس ٹرانزٹ سسٹم کے 6 منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کا تخمینہ 62 ارب 30 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔