اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، جس میں آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کے حوالے سے اہم مشاورت ہوگی۔
اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں اکرم درانی کی رہائشگاہ پر ہوگا، مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب جبکہ پیپلزپارٹی کے نیئر بخاری اور فرحت اللہ بابر شرکت کریں گے۔
حزب اختلاف کی 8 سے زائد دیگر جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوں گے، رہبر کمیٹی اے پی سی کا ایجنڈا طے کرے گی، اجلاس میں فیٹف قانون کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرس بھی ہوگی۔