اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کو 60 روز کے اندر حلف اٹھانے کا پابند بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کے عہدوں سے متعلق قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق ترمیم میں کہا گیا ہے کہ منتخب نمائندے کو انتخاب کے بعد 60 روز کے اندر عہدے کا لازم حلف لینا ہوگا، ارکان پارلیمنٹ کے حلف سے متعلق ترمیمی بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے سینیٹر منتخب ہو کر تاحال حلف نہیں اٹھایا جبکہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بھی بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف نہیں اٹھایا۔