اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالت نے نواز شریف کو اگلی پیشی تک سر نڈر کرنے کا حکم دیا ہے، چند دن میں آپ دیکھیں گے نواز شریف ایک بار پھر شدید بیمار ہو جائیں گے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا یہ جھوٹ کی بیماری ہے جو ضرورتاً ہوتی ہے، ابھی لیگی قیادت عدالت سے باہر آ کر عدالت کے اس حکم کی مختلف تاویلیں دیگی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نواز شریف صحت مند ہیں، وکلا کی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہے، کورونا علاج شروع نہ کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے، کورونا دنیا سے نیست و نابود ہو جائے تو علاج شروع ہوگا ؟۔