اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے 10 محرم الحرام کے موقع پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا عندیہ دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عاشورہ کو پر امن طریقے سے منانے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عاشورہ کو پر امن طریقے سے منانے پر میں قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، تاہم بدقسمتی سے مجھے اطلاع ملی ہے کہ کچھ عناصر نے اس موقع پر فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔
I want to thank our nation for the peaceful observing of Ashura in the country. However, unfortunately, information has come to me of elements who tried to ignite flames of sectarianism on this occasion and I will be taking very tough action against them.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 31, 2020