اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بارشوں سے کراچی کے عوام کو درپیش تکالیف کا احساس ہے، وفاقی و صوبائی حکومت مل کر مسائل کے حل کیلئے کام کریں گی۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اس مشکل گھڑی میں ایک مثبت پیشرفت بھی سامنے آئی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کراچی کے 3 بڑے مسائل کے حل کیلئے کام کریں گی، نالوں کی مکمل صفائی کیساتھ تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے۔
The whole nation feels the pain our people in Karachi are going through. However, out of this devastation & suffering there is now a positive development as my govt, along with the Sindh govt, is moving to immediately act & resolve 3 major problems of Karachi:
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 29, 2020
Cleaning the nullahs once & for all & dealing with encroachments impeding water channels; devising a permanent solution to the solid waste disposal & sewerage problems; & resolving the critical issue of water supply to the citizens of Karachi.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 29, 2020
عمران خان کا کہنا تھا کوڑا کرکٹ اور نکاسی آب کے مسئلے کا مستقل حل نکالیں گے، کراچی کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل کریں گے۔