اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔
محرم الحرام اور کورونا صورتحال پر وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سول اور عسکری اداروں کے اعلی حکام بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں صوبوں میں کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، این سی او سی کی جانب سے کورونا مریضوں کے حوالے سے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ پیش ہو گی جبکہ ملک میں کورونا کی روک تھام اور ہسپتالوں کی صورتحال پر بھی بریفنگ ہو گی۔
اجلاس کے دوران ملک میں محرم الحرام کے حوالے سے حکمت عملی سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ محرم کے جلوسوں کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔