وزیراعظم عمران خان کی پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز پر نظر، تصویر وائرل

Published On 25 August,2020 05:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مصروفیت کے باوجود پاکستان اور انگلینڈ کا میچ دیکھا جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، وزیراعظم عمران خان بھی میچ سے محظوظ ہوئے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران وزیراعظم ہاؤس میں ارکان اسمبلی سے ملاقات کررہے ہیں اور میچ پر بھی ان کی نظر ہے۔

سکائی اسپورٹس نے بھی وزیراعظم کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کردی۔
 

Advertisement