اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سیوریج سسٹم کے لئے جامع منصوبہ شروع ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں سیلاب سے مستقل بچاو کے لئے جلد بڑے منصوبے کا اعلان کیا جائے گا۔ پینے کے پانی کی فراہمی کے بھی جلد منصوبے شروع کر دیئے جائیں گے۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران نے کہا ہے کہ شدید بارشوں سے عوام کو درپیش مشکلات سے حکومت پوری طرح آگاہ ہے۔ کراچی میں متاثرہ افراد کے لئے جاری ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔
My govt is fully cognizant of the suffering of our people in the wake of the heavy rains, especially the people of Karachi. I am personally monitoring the relief & rescue operations & am in constant contact with Chairman NDMA & Governor Sindh for regular updates.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 27, 2020
ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ اور چیئرمین این ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ سیلاب میں پھنسے افراد کو فوری مدد کے لئے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایات دے دی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایات دی ہیں کہ پانی میں پھنسے لوگوں بچانے پر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ فوری طور پر ضرورت مند افراد کیلئے ہنگامی طبی امداد، خوراک اور پناہ گاہ کی فراہمی کا بھی انتظام کریں۔ اس کے ساتھ میں نے انہیں بنیادی سہولیات (یوٹیلیٹیز) کی فوری بحالی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔
We will be announcing a plan for a permanent solution to the problems caused by floods by cleaning of nullahs, fixing of the sewage system & resolving the huge challenge of water supply to the ppl of Karachi. We will not abandon the people of Karachi in their time of crisis.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 27, 2020
ان کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی، نکاسی آب کے نظام کی اصلاح اور کراچی کے عوام کو فراہمی آب جیسے بڑے چیلنج پر قابو پاتے ہوئے ہم سیلاب سے پیدا شدہ مسائل کے مستقل حل کے منصوبے کا اعلان کریں گے اور ان بحرانی حالات میں اہل کراچی کو کسی طور تنہا نہیں چھوڑیں گے۔