اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ معمولی جرائم میں قید خواتین کو گھر کے قریب جیلوں میں رکھا جائے۔
وزیراعظم سے گزشتہ روز وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ملاقات کی اور جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سفارشات پیش کیں۔ عمران خان نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے شیریں مزاری کو ہدایت کی کہ سفارشات پر فوری عملدرآمد کے لیے اٹارنی جنرل سے مشاورت کی جائے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ مہذب معاشروں کی پہچان انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے سے ہوتی ہے، قیدیوں کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔