اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے انسداد تشدد بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔انہوں نے کہا مہذب جمہوری معاشرے میں تشدد ناقابل قبول ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزارت داخلہ سے انسداد تشدد بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا کہا، تشدد اسلام اور ہمارے آئین کی روح کے منافی ہے، تشدد کا خاتمہ ہماری بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔
I have asked Interior Ministry to expedite tabling our anti torture bill in National Assembly. Torture is unacceptable in a civilised democratic society & goes against the spirit of Islam, our constitution & our international legal commitments.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 3, 2020
خیال رہے گزشتہ روز وزیراعظم نے انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔
انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت
انہوں نے کہا کہ میں نے وزارتِ انسانی حقوق، اٹارنی جنرل اور بیرسٹر علی ظفر سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کے حکم نامے میں وضع کردہ معیار پر پورا اترنے والی زیرِ سماعت مقدمات میں نامزد اور سزا یافتہ خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کیلئے عدالت عظمیٰ کے حکم نامے 299/2020 پر فوری عملدرآمد کی ہدایات دے دی۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا انسانی بنیادوں پر غور کیلئے میں نے غیر ملکی اور سزائے موت کی منتظر خواتین قیدیوں کی تفصیلات بھی فوری طلب کی ہیں۔