اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کرتے ہوئے انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں نے وزارتِ انسانی حقوق، اٹارنی جنرل اور بیرسٹر علی ظفر سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کے حکم نامے میں وضع کردہ معیار پر پورا اترنے والی زیرِ سماعت مقدمات میں نامزد اور سزا یافتہ خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کیلئے عدالت عظمیٰ کے حکم نامے 299/2020 پر فوری عملدرآمد کی ہدایات دے دی ہیں۔
انسانی بنیادوں پر غور کیلئے میں نے غیر ملکی اور سزائے موت کی منتظر خواتین قیدیوں کی تفصیلات بھی فوری طلب کی ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 2, 2020
وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں لکھا کہ انسانی بنیادوں پر غور کیلئے میں نے غیر ملکی اور سزائے موت کی منتظر خواتین قیدیوں کی تفصیلات بھی فوری طلب کی ہیں۔