لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے انھیں صوبائی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی ہے۔
تفصیل کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کرکے صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر بلدیاتی انتخابات اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان خصوصی دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ وہ اس سے قبل منصوبے کے بارے پہلے بھی تین اجلاسوں کی صدارت کر چکے ہیں۔
وزیراعظم پنجاب کی گڈ گورنس کمیٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ گڈ گورنس کمیٹی وزیراعظم کو صوبے میں گڈ گورنس کے لئے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔