لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم لاہور پہنچ گئے، عمران خان ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی ایوان وزیراعلی میں ملاقات ہوگی، عثمان بزدار تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی سے آگاہ کریں گے، ملاقات میں انتظامی اور سیاسی امور پر بھی زیر بحث آئیں گے۔
عمران خان راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، وزیراعظم راوی ریور منصوبے کے بارے پہلے بھی تین اجلاسوں کی صدارت کرچکے ہیں، عمران خان پنجاب کی گڈ گورننس کمیٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، گڈ گورننس کمیٹی وزیراعظم کو صوبے میں گڈ گورننس کے لئے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔