اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے انور مجید کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو 10 کروڑ روپے کی بینک گارنٹی اور پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔
جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے میگا سکینڈل کے مرکزی ملزم کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ انور مجید کا نام ای سی ایل میں رہے گا اور قومی احتساب بیورو کے ساتھ دوران تفتیش تعاون جاری رکھیں گے۔
عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ نیب سے عدم تعاون پر انورمجید کی ضمانت خارج کر دی جائے گی، 10 کروڑ کی بینک گارنٹی ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کو جمع کرائی جائے۔