راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے تیز بارش، اربن فلڈنگ کا خدشہ

Published On 01 September,2020 03:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) راولپنڈی، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے پانچ علاقوں میں سیلاب کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں غوری ٹاؤن فیز5، سواں گارڈن، آئی 8 اور آئی 9 میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ نالہ کورنگ کے اطراف آبادیوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔ اسلام آباد میں قائم کچی آبادیوں میں بھی سیلاب آ سکتا ہے، ممکنہ سیلابی صورتحال کے باعث اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں سیلابی صورتح سے بچنے کیلئے 12 ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں، ریلیف کیمپس اسلام آباد کے 12 سرکاری سکولوں میں قائم کیے گئے، آج رات اسلام آباد میں تیز بارش کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
 

Advertisement