جنوبی وزیرستان: سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ، 3 جوان شہید، 4 زخمی

Published On 31 August,2020 08:43 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 سیکورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی، جس سے صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اور لانس نائیک مصور شہید ہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

 

Advertisement