پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی بڑی کارروائی، بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام بنا دیا

Last Updated On 12 August,2020 05:22 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ایجنسیاں ذاتی موبائل ڈیٹا اور گیجٹ ہیک کرنا چاہتی تھیں۔ اس سلسلے میں تمام حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

بھارتی ایجنسیاں سرکاری ملٹری حکام کے موبائل فونز کو بھی ہیک کرنا چاہتی تھیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے مختلف اہداف کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پاک فوج نے ایسے ہتھکنڈوں کے توڑ کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کر لیے ہیں۔
 

Advertisement