راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کی جانب سے 5 اگست کی مناسبت سے نیا گانا ریلیز کر دیا گیا ہے، نغمے کا ٹائٹل ’جا چھوڑ میری وادی‘ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی مرتبہ ایک کشمیری گانے کا مرکزی کردار بنا ہے۔ گانے کا آغاز ایک کلاک کی آواز سے ہوتا ہے جو پچھلے365 دِنوں کی یاد دلاتا ہے۔ گزشتہ 365 دِنوں سے کشمیریوں کو بد ترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا سامنا ہے، بھارت بینائی تو چھین سکتا ہے خواب نہیں۔ کشمیریوں کو جَبر کا نشانہ تو بنایا جا سکتا ہے لیکن اُن کے جذبہ آزادی کو مات نہیں دے سکتا۔
A tribute to the brave people of Kashmir and their relentless struggle for Freedom.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 2, 2020
link: https://t.co/LjahOSrEvx#KashmirSeigeDay#YoumeIstehsal
کشمیری تنگ آچکا ہے اور دنیا کی توجہ کا منتظر ہے، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا جس میں اُس کے حقِ خود ارادیت کا وعدہ کیا گیا ہے۔کشمیریوں کی آزادی کی یہ چیخ بھی دُنیا کے ایوانوں میں پہنچے گی اور ایک دن کشمیری اپنی آزادی کا حق لے کر رہیں گے۔