نارروال: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ سری نگر سوشل میڈیا ٹرینڈ بنا کر نہیں پہنچا جا سکتا، حکومت عملی اقدامات کرے۔ حکومت فوری طور پر اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس بلائے جبکہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں دوبارہ اٹھایا جائے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو ایک سال ہو چکا ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق بحال کئے جائیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی حکومت نے سلامتی کونسل میں بھارت کو بلا مقابلہ ممبر بننے میں مدد کی۔ کلبھوشن یادیو کے حقوق کے لیے حکومت جتنی سرگرم ہے، اتنی مقبوضہ کشمیر کے حقوق کے لیے ہوتی تو وہ آزاد ہو جاتا۔
لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے کلبھوشن یادیو کے لیے ایک خصوصی آرڈیننس جاری کیا۔ حکومت کو اس کی کیا ضرورت تھی؟