راولپنڈی: (دنیا نیوز) کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران عسکری قیادت نے افغان مفاہمتی عمل کی پیشرفت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ افغان دھڑوں میں بات چیت جلد شروع ہو گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔
CCC presided by #COAS held at GHQ. Geo-strategic and national security issues discussed. Forum reviewed situation at #LOC, Pak-Afghan Border and internal security environment. Forum appreciated the progress of Afghan Reconciliation Process and hoped for early (1/4) pic.twitter.com/EBQsJ5XtM5
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 11, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران جیو سٹرٹیجک اور ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
...commencement of intra Afghan dialogue. COAS expressed satisfaction on operational preparedness of formations and appreciated efforts in aid of civil administration to contain COVID-19 pandemic and Locust threat. COAS directed commanders to ensure necessary measures for (2/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 11, 2020
ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور پاک افغان بارڈرز اور ملکی داخلی سلامتی صورتحال پر بھی غور کیا گیا جبکہ افغان مفاہمتی عمل کی پیشرفت کو بھی سراہا گیا اور امید ظاہر کی افغان دھڑوں میں بات چیت جلد شروع ہو گی۔
...public safety and security during upcoming Muharram in concert with civil administration with due cognizance to COVID-19 guidelines and protocols. COAS also lauded timely and effective response of troops to recent floods in Balochistan and Sindh (3/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 11, 2020
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کورونا وائرس اور ٹڈل دل کے خطرات کے دوران سول انتظامیہ سے تعاون کی کوششوں کو بھی سراہا جبکہ آرمی چیف نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔
...especially the mitigation efforts against urban flooding in #Karachi. COAS emphasised to exercise vigilance and take proactive measures in the wake of ongoing flood situation. (4/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 11, 2020
پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران میں عوام کی سکیورٹی اور تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں جبکہ اس دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ اور بلوچستان میں سیلاب پر بر وقت رد عمل دینے پر پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
آرمی چیف نے شہر قائد میں سیلابی صورتحال کے دوران پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فعال اقدامات کرنے پر زور دیا۔