دشمن پاکستان اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا، عزائم سے آگاہ ہیں: آرمی چیف

Last Updated On 02 August,2020 09:41 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا، عزائم سے آگاہ ہیں۔ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سپہ سالار نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے علاقے کھوئی رٹہ سیکٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے علاقے کھوئی رٹہ سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:خطے میں امن، چین پاکستان کیساتھ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے دورے کے دوران اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کیساتھ عید گزاری اور جوانوں کے عزم کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی بھی اشتعال انگیزی کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا: آرمی چیف

دورے کے دوران جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنےدشمن کےعزائم سےبخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستان اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی غیرمشروط قربانی کادرس دیتی ہے، ایک سپاہی سےزیادہ قربانی کےاس سبق کوکوئی نہیں سمجھ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سکیورٹی کو درپیش ہر خطرے کا موثر جواب دیا جائے گا: آرمی چیف

دورے کے دوران آرمی چیف نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری جرات اور بہادری سے بھارتی ظلم و بربریت کا سامنا کر رہے ہیں۔ کشمیری تمام تر رکاوٹوں کے باوجود اپنے حق کے خودارادیت کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی کے دورے کے بعد اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی (آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزز) کا بھی دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چوکس رہنا ہوگا: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

 آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈجوٹینٹ جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نیپ کارڈ کا سنگ بنیاد رکھا، نیپ کارڈ میں امراض قلب پرجدید خطوط کے مطابق ریسرچ کی جائےگی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اےایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی قومی سطح پرمعیاری طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے، کورونا وبا کی روک تھام میں ڈاکٹر اور ہیلتھ کیئر ورکرز فرنٹ لائن سپاہی ہیں۔

Advertisement