راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انھیں سیکیورٹی صورتحال اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
کور ہیڈ کوارٹرز پشاور پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پرتپاک استقبال کیا۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
... and measures for better border management including fencing, COAS lauded security forces in assisting civil administration for fight against COVID-19; particularly effective containment efforts. (2/2) pic.twitter.com/FKMPhN2NPL
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 8, 2020
پاک فوج کے سپہ سالار نے کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد، بہتر سرحدی انتظام اور سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کو بھی سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔