راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر میں مبتلا 15 سالہ بچے علی رضا کی خواہش پر اس سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے 15 سالہ بچے علی رضا کی یہ ملاقات ویڈیو لنک کے ذریعے ہوئی۔
#COAS interacted with 15 yrs old child, Ali Raza, fighting cancer 4 last one yr. Ali expressed desire to meet COAS & join Pak Army. Interaction was arranged @ Corps HQ Karachi via video link. COAS appreciated his passion, inquired about his wellbeing & prayed for his recovery. pic.twitter.com/dtUnjlwoYT
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 14, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ 15 سالہ علی رضا نے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ علی رضا نے پاک فوج میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر سپہ سالار نے بچے کے جذبے کو سراہا۔
میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق ملاقات کرنے پر 15 سالہ بچے نے علی رضا نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ علی رضا کو آرمی چیف کی جانب سے الضرا رٹینک کا ماڈل پیش کیا گیا۔
علی رضا نے ملاقات کے دوران کہا کہ میں پاک فوج کی وردی پہن کر بہت خوش ہوں۔
علی رضا سے متعلق پتہ چلا ہے کہ وہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے، اس کے والد کراچی کی فیکٹری میں مزدور ہیں۔