راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عراق کی سلامتی اور ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر حامد عباس نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں باہمی دلچسپی، بشمول علاقائی سلامتی کے امور اور کوویڈ 19 بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ نے کہا کہ عراق کی ترقی اور سیکیورٹی سے متعلق ہر ممکن تعاون کرینگے۔ عراقی سفیر نے خطے میں امن وامان کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔