راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری دفاعی اور آپریشنل تیاریاں امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔ کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور، موثر اور پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے الخالد ٹینک آرمرڈ کور کے حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق الخالد ٹینک پاکستان، چین اور یوکرائن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کی خود انحصاری کی پالیسی کی تعریف کی جبکہ انڈسٹری میں دنیا کا بہترین دفاعی سامان بنانے کو بھی سراہا۔
...some of its outstanding capabilities including mobility, speed, bi-axis gun stabilization of the control system and use of smoke screen to mask movement. Al Khalid-1 will be handed over to formations, which have critical and decisive role during war. (2/5)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 28, 2020
الخالد ٹینک پاکستان کا مین بیٹل ٹینک ہے۔ آرمرڈ کور رجمنٹ نے دُشمن کے خلاف ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چونڈہ کا محاذ آج بھی دُشمن کو یاد ہے جہاں جنگِ عظیم دوئم کے بعد ٹینکوں کی سب سے بڑی لڑائی لڑی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہماری دفاعی اور آپریشنل تیاریاں امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔ کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور، موثر اور پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔