کراچی: (دنیا نیوز) چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ملیر اور ملحقہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
صوبائی وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، کمشنرکراچی، محکمہ بلدیات و آبپاشی کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرناصر حسین شاہ نے کہا کہ تمام متاثرہ علاقوں سے پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش کا یہ اسپیل توقع سے کئی گنا زیادہ تھا۔ سندھ بھر میں عملہ عوام کی سہولیات کیلئے سڑکوں پر موجود ہے، سندھ کابینہ کے وزرا متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کام میں مصروف ہیں۔