لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کہا ہے کہ کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے، ملک کو سب سے زیادہ آمدنی دینے والا شہر قائد انتظامیہ کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہو چکا۔
بارش کے بعد کراچی کے حالات پر بوم بوم شاہد خان آفریدی بھی بول اٹھے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے، دل خون کے آنسو روتا ہے۔
کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا، مجرمانہ خاموشی ہے۔دل خون کے آنسو روتا ہے @KElectricPk صبح سے لائٹ نہیں،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گلیاں پانی سے بھر گئیں، لوگ ڈوب رہے، گٹر ابل رہے ہیں اور کچرا بستیاں نگل رہا ہےلوکل صوبائی اور وفاقی حکومتیں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔ #WhoWillSaveKarachi pic.twitter.com/39fximhWgu
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 25, 2020
انہوں نے کہا کہ گھروں میں صبح سے بجلی نہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، گلیاں پانی سے بھرگئی ہیں، لوگ ڈوب رہے ہیں، گٹر ابل رہے ہیں اور کچرا بستیاں نگل رہا ہے، بلدیاتی اور صوبائی اور وفاقی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔
کاش دنیا کے کسی میٹروپولیٹن سے ہی سیکھ لیں، مصنوعی جھیلیں بنا لیں۔ کیا یہ ہمارا قصور ہے کہ رہنے کے لئے اس شہر کا انتخاب کیا، یہاں ٹیکس دیتے ہیں لیکن بدلے میں انتظامیہ کون سی ذمہ داری پوری کرتی ہے؟ کراچی کو کچراچی بنانے والوں کے گریبان پر ہاتھ کون ڈالے گا؟ #WhoWillSaveKarachi https://t.co/2VpaUozk97
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 25, 2020
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کیا ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم نے رہنے کے لیے اس شہر کا انتخاب کیا؟ یہاں کے لوگ ٹیکس دیتے ہیں لیکن انتظامیہ کون سی ذمہ داری پوری کرتی ہے؟ ملک کو سب سے زیادہ آمدنی دینے والا کراچی انتظامیہ کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہوچکا۔