کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف آج ہونے والا آپریشن مؤخر

Published On 24 August,2020 12:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بارشوں کے باعث شہر میں برساتی نالوں پر تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی مؤخر کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مون سون کا چھٹا سپیل آپریشن کی راہ میں رکاوٹ بن گیا۔ نالوں پر رہائش پذیر افراد کی آباد کاری سے متعلق فیصلے کے بعد آپریشن کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں وفاقی اور صوبائی وزراء پر مشتمل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مستقبل میں نالوں کی صفائی کے علاوہ دیگر حل پر بھی بات کی گئی۔

وزیر سندھ ناصر شاہ کے مطابق نالوں پر رہائش پذیر افراد کی آباد کاری سے متعلق فیصلہ ہوگا جس کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوگا۔ اجلاس میں جامشورو، سیہون سیکشن پر کام تیز کرنے کا فیصلہ بھی ہوا۔
 

Advertisement