وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنانیوالے شہدا کو سلام، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

Published On 06 September,2020 05:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے شہدا کو سلام پیش کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ پوری قوم بھرپور اعتماد کیساتھ مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشتگردوں کو شکست دینے والی دنیا کی واحد فورس ہے۔ مسلح افواج نے موثر انداز میں دہشت گردی کے عفریت کو شکست دی۔
 

Advertisement