اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو قوم کسی نصب العین پر متحد ہو اسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا۔
انہوں نے آج یوم دفاع کے موقع پر ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہم اپنے جنگی مشاہیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں 1965ء کی جنگ اب بھی یاد ہے جب ان کی عمر 13 سال تھی۔
اپنےہیروزکوخراج عقیدت پیش کرتےہوئےآج 1965 کی یادیں میرےذہن میں تازہ ہیں کہ میں اس وقت 13 برس کا تھا۔وہ یگانگت نہیں بھلائی جاسکتی جب قوم یکجا ہوکر دشمن سےنبرد آزما ہوئی۔ باہم اتفاق سے رخ متعین کرنےوالی قوم کوکوئی دشمن شکست نہیں دےسکتا۔جناح کاپاکستان بنانےکیلئےآج یہی جذبہ درکار ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 6, 2020
وزیراعظم نے کہا کہ وہ اتحاد کی اس مثال کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے جب پوری قوم عزم واستقلال کے ساتھ دشمن کے سامنے سینہ سپر ہو گئی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جناح کا پاکستان بنانے کیلئے ہمیں آج کبھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔