پاکستان کا دفاعی نظام ناقابل تسخیر اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے: فواد چودھری

Published On 06 September,2020 05:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا ان ملکوں میں شمار ہوتا ہے جن کے پاس جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی موجود ہے۔

گزشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی ملکوں میں واحد ایٹمی طاقت ہے جو ملک کیلئے بڑے اعزاز کا باعث ہے۔

چودھری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان میزائلوں کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور ٹینکوں کی تیاری میں خود کفیل ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے با صلاحیت انجینئرزاور سائنسدانوں نے ملک کے دفاعی نظام کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔
 

Advertisement