خیرپور: پیر جوگوٹھ میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 2 بچیاں ڈوب کر جاں بحق

Published On 10 September,2020 10:45 am

خیرپور: (دنیا نیوز) خیرپور میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 2 بچیاں ڈوب کر جاں بحق جبکہ 18 کو بچالیا گیا، لاپتہ دیگر 5 افراد کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

خیرپور کی تحصیل پیر جو گوٹھ کے کچے علاقے میں مقیم افراد کے علاقوں میں سیلاب کا پانی آنے سے پکے کی طرف کشتی میں سوار ہو کر جا رہے تھے کہ کشتی میں وزن زیادہ ہونے سے کشتی الٹ گئی۔

کشتی میں سوار 25 میں سے کچھ افراد نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، 2 بچیوں کی لاشیں بھی نکال لی گئیں جبکہ 5 افراد تاحال لاپتہ ہیں جنہیں علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتطامیہ کی جانب سے تاحال امدادی ٹیمیں نہیں بھیجی گئیں۔