لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل میں طبعیت خراب ہو گئی۔ انہوں نے طبعیت خرابی سے جیل سپرنٹندنٹ کو آگاہ کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو پیٹ میں درد اور قہ کی شکایات ہیں، وہ دو دن سے طبعیت میں خرابی محسوس کر رہے تھے، جیل کے ہسپتال کے عملے نے حمزہ ان چیک اپ کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق کل صبح حمزہ شہباز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ کروائیں جائینگے۔