متحد قوم کے عزم کو کوئی بھی خطرہ نقصان نہیں پہنچا سکتا، آرمی چیف

Published On 15 September,2020 11:32 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ متحد قوم کے عزم کو کوئی بھی خطرہ نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات لیفٹیننٹ ناصر حسین کے اہلخانہ سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ سپہ سالار شہید لیفٹیننٹ کے گھر گئے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ ناصر حسین نے مادر وطن کے دفاع کا فرض ادا کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ ناصر شہید کے اہلخانہ کے حوصلے کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
 

Advertisement