راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر جاری خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ بابائے قوم کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان ایک الگ خود مختار ریاست کے طور پر ابھرا۔
Nation pays homage to the Father of the Nation, Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah. Under his leadership, #Pakistan emerged as a separate sovereign state. “Quaid s vision of a vibrant, peaceful and prosperous Pak remains our goal. Together we shall achieve this, InshaAllah” COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 11, 2020
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے روشن، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کا وژن ہی ہمارا مقصد ہے۔ مل کر اس مقصد کو ضرور حاصل کریں گے، ان شاء اللہ۔