راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات اردن کے سفیر میجر جنرل ابراہیم یالے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات، سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر غور کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کے سفیر میجر جنرل ابراہیم یالے نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی تعلقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے کے امور پر غور کیا گیا۔
اردن کے سفیر میجر جنرل ابراہیم یالے نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا۔