پشاور: بی آر ٹی بسوں میں آگ لگنے کے واقعات، سروس عارضی طور پر معطل

Published On 17 September,2020 12:21 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں بی آر ٹی بسوں میں آگ لگنے کے واقعات کے بعد سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی، تمام سٹیشن بند کر دیئے گئے، بس کمپنی کی ٹیمیں پشاور پہنچ گئیں، کلئیر کرنے کے بعد سروس دوبارہ بحال کی جائے گی۔

بی آر ٹی کی معطلی سے بے خبر مسافر مختلف سٹیشنوں پر پہنچ گئے تاہم سروس نہ ہونے پر واپس لوٹ گئے۔ شہریوں کا کہنا تھا منصوبہ اچھا ہے، حکومت کو تحقیقات سمیت سروس کو دوبارہ بحال کرنا چاہیئے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق تمام بسوں کا دوبارہ تکنیکی جائزہ لیا جائے گا، کلینرنس کے بعد سروس دوبارہ بحال کی جائے گی، معطلی کا مقصد مسافروں کے تحفظ سمیت مستقبل میں ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کرنا ہے۔

بی آر ٹی میں ایک ماہ کے دوران 30 لاکھ سے زائد لوگ سفر کرچکے ہیں جبکہ شہریوں کو ساڑھے 4 لاکھ سے زائد زو کارڈ بھی جاری کئے گئے ہیں۔
 

Advertisement