والٹن ائیرپورٹ پر طیارے کو حادثہ ، لینڈنگ کے دوران ٹائر ٹوٹ گیا، خاتون پائلٹ محفوظ

Published On 17 September,2020 04:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) والٹن ائیرپورٹ پر یہ حادثہ نجی کلب کے تربیتی طیارے کو پیش آیا۔ رن وے پر لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر ٹوٹ گیا۔ تاہم خاتون پائلٹ محفوظ رہیں۔

حادثے کا شکار طیارے کو خاتون پائلٹ پریسا امتیاز اڑا رہی تھیں۔ تربیتی پائلٹ اڑان کے دوران طیارے کو اکیلی اڑا رہی تھیں۔

لینڈنگ کے دوران طیارے کا اگلا پہیہ اچانک ٹوٹ گیا۔ طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اڑان بھر کر والٹن ائیرپورٹ پہنچا تھا۔

طیارے کے حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور مینجر والٹن ائیرپورٹ اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے۔