آواران: سکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

Published On 19 September,2020 04:05 pm

آواران: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران گولہ بارود سمیت اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے اور انتظامی کیمپ تباہ کردیے گئے ہیں اور آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔