لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے لیگی قیادت کی دو ماہ کے دوران دو ملاقاتیں ہوئیں، احسن اقبال اور خواجہ آصف کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، سب نے اکٹھی ملاقاتیں کیں اور کھل کرملاقاتیں کیں، نون اور شین کے الگ ہونے کا آج پہلا دن ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا مریم نواز جس روز سچ بولیں گی ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا، احسن اقبال اور خواجہ آصف کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، ایک ملاقات کے دوران میں اور شہباز شریف ایک ٹیبل پر تھے، لیگی رہنماؤں کی ملاقاتیں کافی دیر تک جاری رہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا پہلی ملاقات میں شہباز شریف اور میں نے ایک ٹیبل پر کھانا کھایا، دونوں ملاقاتوں میں شامل تھا، تمام مسائل پر کھل کر بات ہوئی، پہلی ملاقات 5، دوسری سوا 3 گھنٹے جاری رہی، گلگت بلتستان پر میٹنگ بلائی گئی مگر سیاست پر کھل کر بات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کے ساتھ کوئی ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی: لیگی رہنما احسن اقبال
ادھر لیگی رہنما احسن اقبال نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آرمی چیف کے ساتھ کوئی ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی، شیخ رشید ایسی ملاقاتوں کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں۔