اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سولہ نکاتی ایجنڈہ زیر غور آئے گا جبکہ ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس کے دوران ایف آئی اے کے شیڈول میں نئے قوانین کی شمولیت کی منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق رپورٹ کابینہ کو پریزینٹیشن دی جائے گی۔
اجلاس میں میڈیکل اینڈ ڈٰینٹل کونسل کے قیام کی منظوری جبکہ پاکستان ریلوے کی تنظیم نو اور بحالی کا منصوبے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
افغانستان کے لیے ویزہ کے نظام سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب اور ناکارہ بنانے کے حوالے سے انکوائری پیش کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ اسلام آباد کلب کے ایڈمنسٹٰریٹر کی تعیناتی کی منظوری جبکہ ای سی سی اور توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔