اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکا جانے والے طالب علموں کے لئے خوشخبری، امریکی سفارت خانہ نے یکم اکتوبر سے طالب علموں کے لئے ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی سفارت خانہ یکم اکتوبر 2020 سے اسلام آباد اور کراچی قونصلیٹ سے طالب علموں کے لئے ویزے جاری کرے گا۔ ترجمان سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ امریکا جانے والے پاکستانی طالب علموں کے لئے ویزے کا حصول یقینی اور سہل بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے، اس وقت تقریبا 8000 طالب علم امریکی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں، امریکی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے مزید خواہش مند طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ترجمان سفارتخانہ کا کہنا ہے حالیہ کورونا وبا کے پیش نظر امریکی سفارت خانے میں کورونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات بھی کر لئے گئے ہیں، جس میں ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ ضروری ہے۔