آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئس سفیر کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

Published On 19 October,2020 06:07 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان اور افغانستان کیلئے سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے ملاقات کی۔ انہوں نے خطے میں امن اور تنازعات سے بچنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان اور افغانستان کے لئے سوئٹزرلینڈ کے سفیر Benedict de Cerjat) نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

سوئس سفیر نے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان میں تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن اور تنازعات سے بچنے کے لیے شاندار کردار ادا کیا ہے۔
 

Advertisement