نیب لاہور کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، قومی ادارے پر شہریوں کا اعتماد 220 فیصد بڑھا

Published On 21 October,2020 06:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی جانب سے جاری تین سالہ کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی ادارے پر شہریوں کا اعتماد 220 فیصد بڑھا جبکہ گزشتہ برسوں کی نسبت ان تین سالوں میں 890 فیصد ریکوری کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی سربراہی میں نیب لاہور کی کارکردگی مثالی رہی۔ نیب پر شہریوں کا اعتماد تین سال میں 220 فیصد بڑھا۔ نیب لاہور کو 33911 شکایات موصول ہوئیں جبکہ پلی بارگین کے تحت 15 ارب 81 کروڑ 70 لاکھ روپے ریکور کیے گئے۔

اس کے علاوہ نیب لاہور نے 53 ارب 52 کروڑ 20 لاکھ روپے ریکور کیے اور 58790 افراد کو ریلیف فراہم کیا۔ قومی ادارے کی جانب سے 73 ارب 23 کروڑ 70 لاکھ روپے کے ریفرنسز فائل کیے گئے۔

نیب لاہور کے مطابق تین سالوں میں کیسز میں 78 فیصد ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔ نیب لاہور نے 3 سال میں 655 افراد کو گرفتار کیا۔ 2017ء سے قبل اور موجودہ سالوں کی نسبت شہریوں نے تین سالوں میں نیب میں دوگنا شکایات جمع کروائیں۔

گزشتہ برسوں کی نسبت نیب لاہور نے سالانہ 280 فیصد پلی بارگین کے تحت ریکوری کئے جبکہ گزشتہ برسوں کی سالانہ 160 فیصد فراڈ اور خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں افراد گرفتار کئے گئے۔
 

Advertisement